لنڈی کوتل میں بائولے کتوں نے دس افراد کو کاٹ لیا

بدھ 23 ستمبر 2020 19:04

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) لنڈی کوتل میں بائولے کتوں نے دس افراد کو کاٹ لیا، ایک پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔خیبر میں بائولے کتے کو مقامی لوگوں نے مار ڈالا ۔لنڈی کوتل کے علاقے شینواری شیخمل خیل زکریا مسجد سلطان خیل مارکیٹ اور لنڈی کوتل بازار میں دس افراد کو کاٹ لیا اس سے ایک ہفتے پہلے بھی لنڈی کوتل بازار میں 6افراد کو کاٹا تھا ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ لنڈی کوتل بازار میں موجود آوارا کتوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ مزید نقصان نہ ہوسکے ۔واضح رہے کہ لنڈی کوتل بازار میں آوارا کتوں کا راج ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر لوگوں کو کاٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم انتظامیہ نے اب تک آوارا اور بائولے کتوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے واضح رہے کہ ان افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں ٹریٹ کیا گیا اور انہیں انٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں