پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

بدھ 21 فروری 2024 22:00

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) جمرود پولیس نےبین الصوبائی منشیات گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندا کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرکےمجموعی طور 100کلوگرام آئس ،7کلوگرام افیون اور 2 گاڑیوں برآمد کرلیں۔ ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈشنل ایس ایچ او رفیع اللہ و دیگر پولیس نفری نے منظم منشیات سمگلروں کے گینگ کو اینٹلیجنس بیس پر دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرکار نمبر FDJ700 کے خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام ائس برآمد کرکے ملزم رحم افغانی اور رحمت اللہ افغانی کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاہدہی کی جس پر سوزکی پک اپ نمبر RIS 4148 میں سوار دو افراد جاوید افغانی اور عارف اللہ افغانی کے قبضے سے 5 کلو گرام ائس اور 7 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی،ملزمان کو گرفتارکر کے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کا تعلق منظم منشیات اسمگلنگ گروہ سے ہے جو صوبہ کے دیگر شہروں کو ائس اور دیگر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے شاکس بائی پاس پر سپشل ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LOC105 روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور گاڑی کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے کچھ فاصلے پر گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر خفیہ خانوں سے 26کلو400گرام افیون اور 15کلو600 گرام چرس برآمد کرکے ملزم صالح ولد شہادت خان مستل خیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔\378

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں