شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی فیملی کے ساتھ ایک دن گزارا

’خاندانی اجتماع، شاہد آفریدی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، لالہ لنڈی کوتل میں ‘: شان آفریدی کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 جون 2022 17:51

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی فیملی کے ساتھ ایک دن گزارا
لنڈی کوتل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2022ء ) سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد شاہین آفریدی کے گھر ایک دن گزارا۔ 2021ء میں شاہین آفریدی کے خاندان نے شاہد آفریدی سے ان کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشا کا رشتہ مانگا تھا۔ بعد ازاں سٹار کرکٹر نے تصدیق کی کہ انہیں شاہین کے خاندان کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے اور کہا کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سے شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی اکثر ایک دوسرے کی جگہوں پر نظر آتے ہیں۔ شاہین کے بھائی شان آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک حالیہ تصویر میں شاہد آفریدی کو موجودہ سٹار پیسر کی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شان آفریدی نے لکھا کہ ’’خاندانی اجتماع، شاہد آفریدی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، لنڈی کوتل میں لالہ‘‘۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی عالمی شہرت یافتہ شرٹ نمبر '10' بھی شاہین شاہ آفریدی کو دی تھی۔                                                                                                                                                       

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں