جے یو آئی کی صوبائی اور مقامی قیادت نے پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میںمولانا فضل الرحمان کو اندھیرے میں رکھا ہے، نثارکھوڑو

لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے رابطوں میں راشد محمود سومرو نے مولانا فضل الرحمان کو بائی پاس کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار کیا، صدر پیپلزپارٹی سندھ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی صوبائی اور مقامی قیادت نے پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے رابطوں کے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بائی پاس کرکے اندھیرے میں رکھا ہے پیپلز پارٹی نے پی ایس 11 لاڑکانہ پر ضمنی انتخابات کے متعلق جے یوآئی کی صوبائی اور مقامی قیادت سے رابطے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے متعلق مولانا راشد محمود سومرو سے رابطہ ہوا تھا، پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے جے یو آئی سے ان رابطوں کی مولانا راشد محمود سومرو بھی اپنی پریس کانفرنس میں تصدیق کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے آج کے بیان سے حیرت ہوئی کے مولانا صاحب لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کی صوبائی قیادت کے درمیان رابطوں کے متعلق لاعلم ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ظاھر ہوتا ہے کے جے یو آئی کی مقامی اور صوبائی قیادت نے اپنے امیر مولانا صاحب کو پیپلز پارٹی کے رابطوں کے متعلق یا تو آگاہ نہیں کیا یا وفاق اور سندھ میں جے یو آئی کی الگ الگ پالیسی ہی انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے رابطوں میں راشد محمود سومرو نے مولانا فضل الرحمان کو بائی پاس کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا اگر جے یو آئی کی صوبائی قیادت نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے متعلق پیپلز پارٹی کے رابطوں کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کو آگاہ ہی نہیں کیا ہے تو مولانا فضل الرحمان اپنی صوبائی اور مقامی قیادت کا نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آپ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کر رہے ہیں اور آپ کی مقامی، صوبائی قیادت لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے پی پی پی مخالف امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسوں میں شرکت کر کے تقاریر کر رہی ہے، مولانا صاحب اگر جے یو آئی کی وفاق اور سندھ میں پالیسی ایک ہے تو پہر لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کے حمایتی اور پی پی پی مخالف امیدوار کی حمایت کیوں

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں