بلاول بھٹو زرداری کی آصف سومرو ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ آمد ،اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

پیر 25 اکتوبر 2021 16:59

بلاول بھٹو زرداری کی آصف سومرو ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ آمد ،اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو قائداعظم روڈ پر واقع ایڈووکیٹ آصف سومرو کی رہائش گاہ پہنچ کران سے ان کی والدہ اور عبدالرزاق سومرو سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے عبدالرزاق سومرو سے بھی ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو و دیگر موجودتھے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں