ترقی اور خوشحالی کیلئے اقوام عالم میں پر امن بقائے باہمی ضروری ہے،قوموں کے درمیان ثقافتی تبادلے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں،ترقی کے سفر کیلئے آج قوموں میں ثقافتی روابط کی زیادہ ضرورت ہے،پاکستان ایشیا،یورپ اور افریقی خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا،جنوبی ، وسطی ایشیا،شمالی افریقہ اور خلیجی ریاستوں میں روابط سے اقتصادی تعلقات مستحکم ہو،شاہراہ ریشم سے منسلک خطوں میں اقتصادی اور ثقافتی روابط سیامن،استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید کا شاہراہ ریشم بین الاقوامی ثقافتی نمائش سے خطاب

منگل 20 ستمبر 2016 16:41

گانسو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے اقوام عالم میں پر امن بقائے باہمی ضروری ہے،قوموں کے درمیان ثقافتی تبادلے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں،ترقی کے سفر کیلئے آج قوموں میں ثقافتی روابط کی زیادہ ضرورت ہے،پاکستان ایشیا،یورپ اور افریقی خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا،جنوبی ، وسطی ایشیا،شمالی افریقہ اور خلیجی ریاستوں میں روابط سے اقتصادی تعلقات مستحکم ہو،شاہراہ ریشم سے منسلک خطوں میں اقتصادی اور ثقافتی روابط سیامن،استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

شاہراہ ریشم بین الاقوامی ثقافتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے پہلی شاہراہ ریشم بین الاقوامی ثقافتی نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمائش اس وقت منعقد ہو رہی ہے جب امن، ہم آہنگی کی شدت سے ضرورت ہے۔نمائش میں پچاسی ملکوں کے نمائندوں کا اکٹھاہونا حوصلہ افزاہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں چین پاکستان کا شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری مواصلاتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کا باعث ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے چین اور پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔ گانسو کے شہر دنہوانگ میں نمائش کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔نمائش کے شرکاء نے شاہراہ ریشم کو امن اورترقی کی شاہراہ میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔وزیراطلاعات نے پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراطلاعات نے چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں