لاڑکانہ، مختلف مقدمات میں پولیس اہلکار اور دیہاتی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

منگل 31 اکتوبر 2017 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ میں انسداد دہشتگردی اور سیشن عدالت نے دو مختلف مقدمات میں پولیس اہلکار اور دیہاتی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قمبر تحصیل کے تھانہ صدر کے حد میں 16 اگست 2013 پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اعجاز نائک جان بحق ہوا جس واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر بھٹو کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کیا جس مقدمے کی سماعت گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی جہاں پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم علی اکبر بھٹو کو عمر قید کی سزا سنای۔

دوسری جانب سکستھ سیشن جج الیاس میمن کی عدالت میں سال 2010 میں تھانہ گیریلو کے حد گاؤں غلام علی زہرانی میں قتل کیے گئے محمد یعقوب زہرانی کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی جس میں جرم ثابت ہونے پر سینٹرل جیل میں قید ملزم حیدر بخش زہرانی کو عمر قید کی سزا سنادی۔ بعد ازاں پولیس نے دو ملزمان کو سزا سنانے کے بعد سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں