میہڑ کےگائوں میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس،متاثرہ افراد کی ہر ممکن داد رسی کی جارہی ہے، فیاض بٹ

جمعرات 21 اپریل 2022 12:48

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰة و عشر فیاض علی بٹ نے میہڑ کے گاوں فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی کے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پراپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو حکومت سندھ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اگر کوئی شخص اس واقعہ میں ملوث پایا گیا تو اس کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ گائوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر اچھے برے وقت میں اپنی عوام کے ساتھ ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں