سی آئی اے پولیس نے ملیر کراچی اور رتوڈیرو میں الگ الگ کارروائی کے دوران 4ملزما ن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) سی آئی اے پولیس نے ملیر کراچی اور رتوڈیرو میں الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، قتل و ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملیر کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم نور احمد گوپانگ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور احمد گوپانگ اپنے والد احمد خان گوپانگ کے ہمراہ بینک سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹتے تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی نشاندہی کر کے کراچی کے علاقے ملیر میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی گئی، دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے رتوڈیرو میں کاروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان زوہیب، صمد اور وسیم گھانگھرو قتل ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں ملوث نور احمد گوپانگ اپنے والد احمد خان گوپانگ لاڑکانہ میں بینک رابری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ ملزمان نے کراچی میں بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم کے والد احمد گوپانگ کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ سی آئی اے پولیس کیجانب سے کراچی اور رتوڈیرو میں کاروائی کے دوران گرفتاریاں اہم کامیابی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں