لاڑکانہ، موبائل رپیئرنگ کے معاملے پر جھگڑے کے بعد مشتعل افراد نے موبائل مارکیٹ میں گھس کر دکانوں کے شیشے توڑ دیئے اور فرار ہوگئے

واقعے کے خلاف موبائیل مارکیٹ کے دوکانداروں نے پاکستانی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے مارکیٹ تھانہ کی حدود میں موبائل ریپئرنگ کے معاملے پر جھگڑے کے بعد مشتعل افراد نے شام کے وقت موبائیل مارکیٹ میں قائم دوکانوں میں گھس کر شیشے توڑنے سمیت توڑ پھوڑ کی جبکہ کئی دکانداروں کو حراساں کرکے بعد آسانی سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے خلاف موبائیل مارکیٹ کے دوکانداروں نے پاکستانی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

اس موقع پر احسان چانڈیو، رفیق چانڈیو، سبحان سومرو اور دیگر نے بتایا کہ الزام عائد کیا کہ صبح کے وقت دوکانداروں اور پولیس کے درمیان معمولی بات پر چپقلش ہوئی جس کے بعد شام کے وقت ڈاہانی برادری کے 10 سے 12 مسلح افراد نے دوکانوں میں گھس پر شیشے توڑ دیئے اور توڑ پھوڑ سمیت لوٹ مار کرکے آسانی سے فرار ہوگئے، واقعے کے متعلق پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت بااثروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے باعث وہ آسانی سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث بااثر مسلح افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق دوکانداروں نے جو الزامات عائد کیے ہیں ان کی تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں