طلبہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ارشاد رانجھانی کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 فروری 2019 18:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ارشاد رانجھانی کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالستار مزاری، سراج جونیجو، سید شہنشاہ شاہ، زین گل،عبدالخالق کلہوڑو، مہتاب کلہوڑو، سراج کلہوڑو اور دیگر کا کہنا تھا ارشاد رانجھانی کا سرعام قتل کھلم کھلا دہشتگردی ہے، جائے وقوعہ پر موجود عوام کا کردار بھی باعث شرم ہے اگر یہ تبدیلی ہے تو ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیے۔ مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ چیئرمین یونین کونسل رحیم شاھ کو فوری گرفتار کرکے مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں