لاڑکانہ شہر اور گردنواح میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 18 مارچ 2019 18:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاڑکانہ شہر اور گردنواح میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ بارش کے بعد سیپکو کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث کاروباری افراد سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں گرمی کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رکارڈ کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں