ڈی آئی جی لاڑکانہ نے 16خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے آئی جی سندھ کو سفارشات بھیج دیں

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے 16خطرناک مطلوب اور روپوش ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے آئی جی سندھ کو سفارشات بھیج دی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کے مطابق خطرناک ڈاکو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش تھے جن کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے آئی جی سندھ کو سفارش کرنے کے لیے ایک لیٹر بھیج دیا گیا ہے جن میں علی سبزوئی عرف گاندھی سبزوئی، خادم بھیو اور نواب علی جاگیرانی پر 10، 10 لاکھ، جیئند جاگیرانی پر 7لاکھ جبکہ صحبت جاگیرانی، عزت جاگیرانی، لونگ جاگیرانی، پرویز جاگیرانی، لدھو تیغانی، عرب عرف میرو کوش، سکندر سبزوئی، رہزن محمدانی، لالو شیخ، امداد بھیو، عطا محمد عرف بابن جھنگرو چولیانی اور عمران چولیانی کی سر کی قیمت 5، 5لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں