لاڑکانہ ماڈل کورٹ میں وکیل نیاز کھاوڑ قتل کیس کی سماعت جرم ثابت ہونے پر دو سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزاسنادی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:56

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) لاڑکانہ ماڈل کورٹ میں وکیل نیاز کھاوڑ قتل کیس کی سماعت جرم ثابت ہونے پر دو سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے وکیل نیاز کھاوڑ کو2017 میں اسکے اپنے ہی دوستوں نے شادی کے تین ماہ بعد سونے کی انگوٹھی اور نقدی چھینتے ہوئے بند اسکول میں قتل کرکے نعش گندے نالے میں پھینک دی گئی تھی واقع کا مقدمہ 4 ملزمان کے خلاف تھانہ رحمت پور پر مقتول کے والد غلام نبی کھاوڑ کی مدعیت میں 16جولائی 2017 پر درج ہوا جبکہ ماڈل کورٹ میں جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے دوسگے بھائیوں صدام اوڈھانو، راجہ اوڈھانو اور حبدار کھاوڑ کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی تاہم ایک ملزم سجاد پھل پر جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے اسے باعزت بری کردیا، مقتول وکیل کا مقدمہ وکلا برادری کی جانب سے بغیر کی فیس کے لڑا گیا تھا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں