لاڑکانہ، پی ٹی آئی ضلع لاڑکانہ کے منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری

ہفتہ 30 مئی 2020 21:16

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاڑکانہ کے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب انصاف ہاؤس لاڑکانہ میں منعقد کی گئی جس میں تقریب میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑ خان ابڑو، پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو، ضلعی صدر سمیع اللہ ابڑو، لیڈیز ونگ رہنما ڈاکٹر ماہ جبین مغل، ناہید کھاوڑ، مسرت شاہ، انیلا ابڑو سمیت دیگر رہنما و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی اسلم خان ابڑو نے تحصیل لاڑکانہ، ڈوکری، رتودیرو اور باقرانی سمیت شہروں اور ٹائون کمیٹیز کے عہدیداران سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلم خان ابڑو کا کہنا تھا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ہر ظلم کا حساب لیں گے، پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ کے عوام سے دھوکہ کرکے لاڑکانہ کو کنڈرات میں تبدیل کردیا ہے، پی ٹی آئی عوام کو منظم کرنے اور شہروں کی ترقی کے لیے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں، موجودہ مشکل دور میں عالمی وباء کورونا کے باعث ملکی عوام مشکلات میں ہے، اس حالات میں وزیراعظم عمران خان نے ملکی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں