بلاول بھٹو زرداری سے جمیل سومرو، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، سردار شاہ، ضیا عباس، برہان چانڈیو، ندا کھوڑو، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری کی ملاقات

بلاول کی لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے ،عوام سے رابطہ بڑھانے اور دہلیز پر شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت

اتوار 10 اکتوبر 2021 20:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وگن روڈ پر واقع اپنے سیاسی مشیر اور پی ایس 11 میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر جمیل سومرو کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو کی رہائش گاہ پر نثار کھوڑو، ناصر شاہ، سردارشاہ، ضیا عباس رضوی اور برہان چانڈیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گھنور اسران، خورشید جونیجو، ندا کھوڑو اور اعجاز لغاری سے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے ،عوام سے رابطہ بڑھانے اور دہلیز پر شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں