کشمور پولیس نے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے ڈرائیور کو بازیاب کروالیا

پیر 22 اپریل 2024 23:03

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کشمور پولیس نے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے پنجاب کے رہائشی مزدا ڈرائیور کو بازیاب کروالیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ 14 اپریل کو کشمور ضلع کے تھانہ کرم پور کی حدود سے مزدا ڈرائیور آصف حسین ولد ملک امیر محمد مہانہ کو اغوا کیا گیا تھا جسے ڈاکو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، پولیس نے مقابلے میں مزدا ڈرائیور کو بازیاب کروالیا ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والا مزدا ڈرائیور پنجاب کے ضلع لیہ کے شہر کوٹ سلطان کا رہائشی ہے ۔ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر اعزازت اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں