ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی محکمہ صحٹ کے حکام کو غیر قانونی میڈیکل سٹورز ، عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت لاڑکانہ کے ضلعی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی بلڈ بینکوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سے محکمہ صحت کے افسران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ڈپی کمشنر کو ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو، چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے ایم ایس اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کے افسران نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی سی لاڑکانہ نے ضلع میں کام کرنے والے غیر قانونی بلڈ بینکوں، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ضلع لاڑکانہ کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں