سی آئی اے لس بیلہ کی کاروائی سندھ پولیس کو مطلوب قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار ہو گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:30

ْ لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سی آئی اے لس بیلہ کی کاروائی سندھ پولیس کو مطلوب قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار ہو گیا۔

(جاری ہے)

لس بیلہ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے لسبیلہ منور علی شیخ کی سر براہی میں انچارج سی آئی اے حب انسپکٹر نورالاسلام خان نے حب کے علاقے دودا گوٹھ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران قمبر تھانہ ضلع جامشورو کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو نامزد ملزمان عباس عرف فوجی اور غلام سرور کو گرفتار کرکے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا پستول دو میگزین اور 14 رائونڈ برآمد کر لیئے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں