کھوکھلے نعروں اور سبز با غ دکھا نے والوں کے پیچھے جا نے کے بجا ئے اپنے حقیقی نما ئند ئو ں کو خدمت کاموقع دیں ، سردار محمد صالح بھوتانی

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:49

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) پی بی49حب دریجی سے بلو چستا ن عوامی پا رٹی کے امیدوار سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہا ہے کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہو ئے سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے د ہی استعما ل کر یں ، کھوکھلے نعروں اور سبز با غ دکھا نے والوں کے پیچھے جا نے کے بجا ئے اپنے حقیقی نما ئند ئو ں کو خدمت کاموقع دیں ، ہم نے اپنے حلقے میں کو ئی امتیا زنہیں رکھا سب کو اپنا بھا ئی سمجھا ہے لو گو ں میں امتیاز رکھنے والے کو ئی اور ہونگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جام کا لو نی میں سولنگی بر ادری اور مر ی بر ادری کی جانب سے دیئے گئے استقبا لیہ اور کا رنر میٹنگو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا سردار محمدصالح بھو تا نی نے کہا کہ علا قے کے عوام کی محبت اور چا ہت دیکھ کر دل بڑا ہو تا ہے اور یہ ہی ہماری قوت ملتی ہے اور علا قے کی عوام نے ہمیشہ عزت کی نگا ہ سے دیکھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ علا قے کے عوام نے ہر الیکشن میں سر خرو کیا ہے، انشاء اللہ 25جو لا ئی کو انتخا بی نشان گا ئے پر مہر لگا کر کا میا ب کر یں گے انہو ں نے کہا کہ عوام با ہر سے آئے ہو ئے لو گو ں کے کھو کھلے نعروں کی جانب جانے کے بجا ئے ان سے پو چھیں کہ انہو ں نے اپنے علا قے میں عوام کی کیا خدمت کی ہے ، کیا وہ آپ لو گو ں کے غم و خو شی میںشریک ہو ئے ،وہ اپنے علا قوں میں خد مت نہیں کر سکے تو وہ یہاں کے لو گو ں کی کیاخدمت کر یں گے انہو ں نے کہا کہ عوام 25جو لا ئی کو ان نما ئند ئو ں کو منتخب کر یں جو ان کی غم و خو شی میں ساتھ رہے ہوں اور ان پر عوام کی رسائی بھی ممکن ہو سکے اس موقع پرایڈوکیٹ اقبا ل جامو ٹ ، سلیمان پیچوہا ، ابر اہیم مری ، اسما عیل رند سمیت دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے سر دار محمدصالح بھو تا نی کی بھر پو ر حما یت کا اعلا ن کیا اور 25جو لا ئی کو گا ئے پر ٹھپہ لگا کر سر دار محمدصالح بھو تا نی کو کا میا ب کر نے کا عزم کیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں