پاکستان کوسٹ گارڈز کی لسبیلہ میں کاروائیاں ڈیزل ، چھالیہ اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ ناکام بنا دی

غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

بدھ 15 جنوری 2020 20:37

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی لسبیلہ میں کاروائیاں ڈیزل ، چھالیہ اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی جس کی مالیت 82.64 ملین بتائی جاتی ہے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (لس بیلہ بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ ( وندر۔

(جاری ہے)

لسبیلہ بلوچستان) پرمختلف ٹرکوں سی45,740لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور کاروائی میں وند کے قریب واقع ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 18,270 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ جب کہ ایک اور کاروائی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 16عدد مزدا ٹائر،300کلو گرام غیر ملکی کپڑا، 14 بیگ سائٹرک ایسڈ، 09عدد اے سی، 05 ڈرم مینتھول، 120درجن انڈین فئیر اینڈ لولی کریم ،22بیگ چائنا سالٹ، 120درجن صابن،164درجن پیڈ لاک، 20,000 کلو گرام لہسن اور 285 پیکٹ نسوار ضبط کرلی گئی۔

تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور دو افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیئے تفتیش شروع کردی۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل اورمتفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 82.64 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطن عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں