ضلع کیچ کے علاقے ڈنک میں واقعہ خلاف حب میں برمش یکجہتی کمیٹی کی ریلی و احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جون 2020 21:48

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنک میں رونما ہونے والے واقعہ خلاف حب شہر میں برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی اورلسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں خواتین بچوں اور طلبا وطالبات سمیت سیاسی سماجی شخصیات شریک تھے مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر واقعہ سے متعلق مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے حب شہر کے بازار میں گشت کرتے ہوئے لسبیلہ پریس کلب حب پہنچ گئے اور مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے سابق چیرمین واحد رحیم بلوچ ، جمعیت علمائے اسلام کے مولوی یعقوب ساسولی ، مولانا شاہ محمد صدیقی، انسانی حقوق کمیشن کے عبداللہ بلوچ ، ایڈوکیٹ گہرام گچکی، ایڈوکیٹ شاہ زیب بلوچ ، سازین بلوچ، یاسین بلیدی ، ناز بارکزئی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ملک ناز کی شہادت اور برمیش کے زخمی ہونے کا واقعہ پہلا نہیں ہے اس سے قبل کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں بلوچستان میں مسلح لشکر سے جان مال عزت محفوظ نہیں ملک ناز نے گھر کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کردی مقررین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ ڈنک کے ملزمان کو تربت چوک پر پھانسی دی جائے بلوچستان سے مسلح لشکر ختم کیے جائیںانہوں نے کہا کہ تربت واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائیمقررین الزام لگایا کہ تربت واقعہ میں ملوث افراد کو حکومتی سرپرستی حاصل ہیاور تربت میں ملکناز کا قتل اور برمش پر تشدد میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری حکومتی نااہلی ہے واقعہ میں ملزمان کو جلد ازجلدگرفتار انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں