عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس ،جلسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی،صدام حسین خاصخیلی

جلوس کے تمام روٹس، راستوں ،گزرگاہوں کا خود جائزہ لیا ہے انشاء اللہ پولیس بھرپور تعاون کرے گی، اے ایس پی اوتھل

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:33

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) اے ایس پی اوتھل/ بیلہ صدام حسین خاصخیلی نے کہا کہ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس اور جلسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،جلوس کے تمام روٹس، راستوں اور گزرگاہوں کا خود جائزہ لیا ہے انشاء اللہ پولیس بھرپور تعاون کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں اوتھل کے علماء و منتظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں معروف روحانی شخصیت السادات کونسل کے چیئرمین سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، سید حیدر شاہ بخاری،جامع مسجد صابرین اوتھل کے مہتمم مولانا شفیع محمد اویسی، جامع مسجد صابرین کے مہتمم مولانا محمد شاہد رضا عطاری،اور جہانذیب عطاری نے شرکت کی اس موقع پرایس ایچ اواوتھل ملک عبدالجبار رونجھو بھی موجود تھے ایس ڈی پی اواوتھل ، بیلہ صدام حسین خاصخیلی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے جوان چوکس اور الرٹ رہیں گے۔

(جاری ہے)

اور کسی کو بھی اس مقدس دن کے تقدس کو پامال اور سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں