لسبیلہ میں824 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے ، امیر بخش رونجھو

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جام یوسف کالونی میں ٹیچرز کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ امیر بخش رونجھو نے کہا کہ لسبیلہ میں824 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے اس متعلق مکمل تفصیلات وزارت خزانہ بلوچستان کو بھجوا دی ہیں وہ جمعرات کے روز گورنمنٹ ہائی سکول جام یوسف کالونی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جام یوسف کالونی کے ہیڈ ماسٹر عبدالقیوم بلوچ۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دریجی کے ہیڈ ماسٹر ہارون رشید سمیت تین سے چار گرلز ہائی سکولز کی ہیڈ مسٹریس کو بیسٹ ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے لیے نامزد کرلیا ہے جوہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جام یوسف کالونی میں ٹیچرز کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا ضلع بھر کے 43 ہائی سکولز کو برابری کی بنیاد پر اسٹاف سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لسبیلہ ان کا اپنا ضلع ہے ضلع لسبیلہ میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں لیکن ضلع کے تعلیمی حوالے سے پسماندہ رہنے والے علاقے کنراج۔

(جاری ہے)

لاکھڑا۔لیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے قبل ازیں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے مختلف کلاس رومز کامعائنہ کیا اس موقع پر ڈی ڈی ای او گل حسن۔ڈی ڈی ای او گڈانی حبیب اللہ برادیہ۔ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جام یوسف کالونی عبدالقیوم بلوچ۔عبدالحکیم بندیجہ۔ پی ٹی آئی عبدالرشید بندیجہ۔ محمد فہیم۔ وڈیرہ غلام قادر سیاں۔ عبدالجبار۔ عمر ابراہیم سیاں۔عرفان سیاں سمیت دیگر اساتذہ کرام اور علاقائی معززین موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں