محکمہ ترقی خواتین بلوچستان کی طرف سے دو روزہ وومین فیسٹیول /ایکسپو تیرا اکتوبر سے جام غلام قادر خان اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائیگا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:25

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) محکمہ ترقی خواتین بلوچستان کی طرف سے دو روزہ وومین فیسٹیول /ایکسپو تیرا اکتوبر سے جام غلام قادر خان اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا،وومین فیسٹیول کامقصد خواتین کو سماجی و معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے،حب کی خواتین اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں یہ بات محکمہ ترقی نسوان بلوچستان خصدار ریجن کی منیجرروبینہ کریم نے حب میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ میں کہی انہوں نے کہاکہ محکمہ وومین ڈیلپمنٹ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی اور سیکرٹری ترقی نسواں بلوچستان ظفر علی بلیدی کی خصوصی ہدایات کی بنا پر ضلع لسبیلہ میں حب کے مقام پر دو روزہ ایکسپو کا انعقاد تیرا اور چودا اکتوبر کو جام غلام قادرخان اسٹڈیم میں کیا جارہاہے،جس کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع قراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تیار کردہ مضنوعات کو مارکیٹ میں پیش کرسکیں،انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں تقافتی وکاروباری اسٹال لگائے جائیں گے جن میں ڈیپارٹمنٹل اسٹالز بزنس اسٹالز فوڈ اسٹالز گیم شو بک اسٹال اور کوثز شو سمیت دیگرشامل ہیں،محکمہ ترقی نسوان خضدار کی منیجر روبینہ کریم کی سربراہی میں و ومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ روبینہ زہری۔

(جاری ہے)

ممبر آف وومن اکنامک امپاورمنٹ کونسل فوکل پرسن آف بلوچستان ہراسمنٹ آ ف وومن ایٹ ورک پلیس وشماعزیز لاسی نے حب میں اسسٹنٹ کمشنر لیفٹننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظیہر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شازیہ حمید،فوزیہ دوست فاونڈیشن کی ڈائریکٹر فوزیہ عثمان،وانگ کے رہنما خلیل رونجھو،احساس نشوونما کے پروجیکٹ منیجر سمی عطا بلوچ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ نے ملاقات کی اور فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں فسیٹول میں ثقافتی و کاروباری اسٹالز،خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف آئیڈیاز کو شیئر کیا گیا، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیر مینیجروومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خضدار روبینہ کریم اور روبینہ زہری ودیگر افسران نے جام میر غلام قادر اسٹیڈیم حب کا دورہ کیا اس موقع پر اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں