سادہ لوح لوگوں کو دھمکیاں اور دلاسے دیکر گمراہ ور زبردستی ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا زمانہ ختم ہوگیا، محمد حسن لاسی جاموٹ

جمعرات 16 جون 2022 18:59

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) سادہ لوح لوگوں کو دھمکیاں اور دلاسے دے کر گمراہ کرنے اور زبردستی ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا زمانہ ختم ہوچکا ، مجھے اپنے نڈر ساتھیوں پر فخر ہے ، سیاسی مخالفین کو ہماری عوامی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی ہمیںشہ ہمیں لاسی عوام نے عزت بخشی اور انشااللہ ہم بھی ہمیشہ اپنی عوام کے درمیان رہیں گے ، ساتھیوں کو ملنے والی دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمدحسن لاسی جاموٹ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ساتھیوں پر فخر ہے اور میرے ساتھی وفادار اور جرات مند و بہادر ساتھی ہیں ہماری سیاسی مقبولیت سے گھبرانے والے میرے ساتھیوں کو دھمکیاں نہ دیں وڈیرہ موسی جاموٹ کو ملنے والی دھونس دھمکیوں کی مذمت کرتا ہوں وہ ہمارے کارواں کے دلیر و بہادر رہنما ہیں ان کو اس طرح دھمکیاں دے کر ہمیں آپس سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہمارا آپس میں خون کا رشتہ ہے جس کو کوئی جدا نہیں کرسکتا ، میرا لاسی عوام کے ساتھ پیار محبت خلوص و چاہت کا رشتہ ہے جس کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی ہے اور انشا اللہ مجھے اپنے ساتھیوں پر پورا اعتماد ہے اور ہمارا جینا مرنا ایک ساتھ ہوگا اور انشا اللہ اپنے ساتھیوں کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی زمانہ تھا کہ شریف سادھ لوح لوگوں کو دھمکیاں یا دلاسے دے کر گمراہ کیا جاتا تھا لیکن اس جدید دور میں کوئی کسی کو دھمکی دے کر اس کے ضمیر کے فیصلے کو بدل نہیں سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سب کا جمہوری حق ہے اور سب کو سیاست جمہوری انداز میں ہی کرنی چاہیے اور ویسے بھی مقابلے میں ہار جیت مقدر کا حصہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پیار محبت کو ہی فروغ دیا ہے اور ہم امن کے پیکر ہیں اور ہماری عوام بھی امن کی پاسدار رہی ہے انہوں نے کہا کہ لاسی عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ شانہ و بشانہ رہے گی ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری عوامی مقبولیت سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں ہورہی اور ہمارے کارواں میں شامل رہنماوں و کارکنان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں