لسبیلہ کے علاقے میں کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 21 مارچ 2024 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) لسبیلہ کے علاقے میں کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ میں اوتھل کے قریب ابورہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی تیز رفتار کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں7افراد زخمی ہوگئے زخمیون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں