حب جام غلام قادر سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے، عوامی حلقے

حب انڈسٹریز زون و دیگر حادثات کی صورت میں شدید زخمی مریضوں کو تشویشناک حالت میں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے

منگل 2 اپریل 2024 20:12

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ضلع حب کے عوام کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی اپیل ہے کہ بلوچستان کا اہم صنعتی زون شہر حب کے جام غلام قادر سول ہسپتال حب کو کوئٹہ سرکاری ہسپتالوں کی طرز کی جدید ترین تمام شعبہ جات مکمل فحالی اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔حب شہر ،ْمیں 1122 ریسکیو سروس کی منظوری دی جائے۔ حب کے عوام کو اپنے ہی شہر کے سول ہسپتال حب میں علاج و معالج کی سہولیات باآسانی میسر ہوسکے حب شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر حب کے جام غلام قادر سول ہسپتال حب میں سہولیات کا فقدان ہے سول ہسپتال حب مختلف مسائل سے دو چار ہے سول ہسپتال حب سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے حب ڈسٹرکٹ، لسبیلہ ڈسٹرکٹ سمیت آواران، پسنی، ارماڑہ اور کراچی ٹو کوئٹہ اور گوادر سنگل قاتل شاہراہ پر مشتمل روڈ ہے یہاں پر آئے روز مختلف حادثات رونمائ ہوتے ہیں جبکہ حب انڈسٹریز زون و دیگر حادثات کی صورت میں شدید زخمی مریضوں کو جام غلام قادر سول ہسپتال حب سہولیات کی عدم دستیابی پر مریضوں کو صرف طبی امداد دے مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے شدید زخمی افراد ایدھی ایمبولینس سے کراچی لیجاتے ہوئے روٹ زیادہ لمبا دور ہونے کے ساتھ ساتھ روڈ خراب زیادہ کٹھن ہونے اور ٹریفک کی زیادہ دباؤ کی وجہ روڈ بہت جام ہوتا ہے مریض آخری سانسوں میں جاکر جوش قسمتی سے جاکر کراچی کے کسی ہسپتال تک جا پہنچتا ہے جبکہ حب شہر کے شہری جدید ترین ایمبولینس 1122 ریسکیو کی سروس سے بھی حب کے شہری محروم ہیں تاحال اب تک حکومت بلوچستان کی جانب سے حب شہر میں 1122 کی سروس بحال نہیں کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے تمام اضلاع سمیت چھوٹے اور بڑے شہروں میں شہریوں کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے جدید طرج سے آراستہ 1122 ریسکیو کی سروس موجود ہے مگر ہمارے بلوچستان کا اول دل صنعتی زون شہر حب ہونے کے ناطے اس بنیادی اہم سروس سے اب تک محروم ہے۔

(جاری ہے)

حب شہریوں اور سیاسی و سماجی شخصیات مختلف طبقہ فکریہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہیکہ ہمارے ڈسٹرکٹ حب کا اتنا بڑا سول ہسپتال حب اگر تمام شعبہ جات جدید طرج سے آراستہ و مکمل طور پر فحال ہو تو ہمیں اپنے شہر کے اتنے بڑے سول ہسپتال حب کو چھوڑ کر اپنے مریضوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں جاکر دھکے کھائیں۔حب کے شہریوں کا باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے خصوصی اپیل اور توجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ حب شہر کے عوام کی آپ جناب اعلیٰ سے گزارش ہے کہ جیسے کہ کوئٹہ شہر میں تمام سول ہسپتال و دیگر گورنمنٹ کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتال ہیں جنکو تمام تر سہولیات و وسائل موجود ہیں سیم انکی طرح ہمارے ڈسٹرکٹ حب شہر کے سول ہسپتال جام غلام قادر حب کو بھی تمام تر سہولیات و وسائل سمیت ہمیں ٹراما سینٹر سمیت اور 1122 ریسکیو کی سروس مکمل طور پر فحال کرنے کا متعلقہ محکمہ جات کو حکم نامہ صادر فرما کر دعاؤں کا موقع دیں آپ جناب اعلیٰ عوام دوست مخلص اور اپنے بلوچستان کے لوگوں سے بے حد پیار و محبت سمیت شفیق ہیں آپ جناب کی ہم توجہ مرکوز کرواتے ہوئے اپیل ہیکہ ڈسٹرکٹ حب شہر کی سول ہسپتال جام غلام قادر حب کو مکمل طور پر فحال کرنے اور ریسکیو 1122 کی سروس کو حب ڈسٹرکٹ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس دیرینہ مسئلہ کو مکمل فحال کرکے حب ڈسٹرکٹ عوام کے دعاؤں کے ساتھ دل بھی جیت لینگے آپ جناب اعلیٰ کے اس احسن اقدام کو حب شہر کی عوام ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا اور یہاں کے پوری عوام آپ جناب اعلیٰ کی تعریف سمیت ساتھ بہت ساری دعائیں بھی ہمیشہ دینگے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں