طلاق اورخلع کے بعد جشن منانا دوسرے فریق سے بدلہ لینا ہے، ماہرین

ہفتہ 10 فروری 2024 14:49

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) حالیہ عرصے کے دوران سعودی عرب میں طلاق اور خلع جیسے ناپسندیدہ واقعات کے بعد ان پر جشن منانے کی تقریبات پر عوام کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض نے ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریبات خوشی کا اظہار ہیں یا عزت کی بحالی کی کوشش ہے۔کئی ویڈیوز میں خواتین کواس موقع پر دوستوں اور کنبہ کے درمیان جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے لگتا ہے کہ وہ کسی کو کوئی خاص پیغام دے رہی ہوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنا پیغام سنانا اور دکھانا چاہتی ہیں۔اس سلسلے میں عرب ٹی وی نے نفسیاتی، سماجی اور رویوں کے ماہرین کی رائے لی۔ نفسیاتی اور سماجی مشیر احمد النجار نے بتایا کہ طلاق یا خلع دو ایسے حل ہیں جن کا سہارا میاں بیوی میں سے ایک اس وقت اختیار کرتا ہے جب وہ محسوس کرتا ہے کہ ان کے پاس تمام ممکنہ حل ختم ہو چکے ہیں اور ان کے لیے کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں