برازیل ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے ناراض، مقدمہ کردیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر موجود کچھ مشہور اکاؤنٹس کو محدود یا ایلون مسک کے خلاف سپریم کورٹ جج کی کارروائی، ایکس سربراہ دھمکیوں پر اتر آئے

منگل 9 اپریل 2024 10:25

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر موجود کچھ مشہور اکاؤنٹس کو محدود یا معطل کرنے کے حوالے سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ٹیک میگنیٹ ایلون مسک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔سپریم کورٹ نے نام نہاد ’’ڈیجیٹل ملیشیا‘‘ کے حوالے سے جاری وسیع تر انکوائری میں ایلون مسک کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا، یہ اصطلاح ان لوگوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے جن پر برازیل میں جمہوری اداروں پر حملہ کرنے کے لیے آن لائن غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

یہ احکامات ایکس پر مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی کھلی خلاف ورزی کی دھمکیوں کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ایلون مسک نے پہلے دیے گئے عدالتی احکامات کے جواب میں ہفتے کو لکھا، ’ہم تمام پابندیاں اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس جج نے بڑے پیمانے پر جرمانے لگائے ہیں، ہمارے ملازمین کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے اور برازیل میں رسائی منقطع کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہم ممکنہ طور پر برازیل میں تمام آمدنی سے محروم ہو جائیں گے اور ہمیں وہاں اپنا دفتر بند کرنا پڑا ہے۔

لیکن اصول منافع سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔اتوار تک ایلون مسک نے برازیل کی سپریم کورٹ کو مزید مشتعل کر دیا، انہوں نے سپریم کورٹ کے اس جج کے استعفے یا ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا جس نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔ ٹیک جائنٹ ے ایکس کے اندر سے ایسی معلومات شائع کرنے کی دھمکی بھی دی جو جج کو اپنے ہی ملک میں غدار قرار دے سکتی ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں