ّالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامران خان بنگش کی درخواست مسترد

منگل 13 فروری 2024 20:55

ٹ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) حالیہ عام انتخابات میں پی کے 82 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامران خان بنگش کی نتائج میں بے ضابطگیوں اور فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آر او پی کے 82 اویس خان نے درخواست گزار کامران خان بنگش کو اپنے دفتر مدعو کیا اور انکے تحفظات سنے کامران خان بنگش نے موقف اپنایا کہ پی کے 82 کے حتمی نتائج فارم 45 کے مطابق نہیں ہیں جس پر آر او نے کہا کہ پی کے 82 میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے ہیں اور شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی فارم 47 اور فارم 49 جاری کئے گئے ہیں چنانچہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے مطابق حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد انکے پاس نتائج میں رد وبدل کرنے کا کوئی اختیار نہیں جس پر آپکی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں