شجر کاری مہم کو کامیاب کرکے ہی ہم سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں،سید اورنگ زیب

پیر 26 اگست 2019 17:08

لورالائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ریکٹر/پرنسپل انفارمشن ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ لورالائی انجینئر سید اورنگ زیب نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کو کامیاب کرکے ہی ہم سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں فطرتی طور پر پاکستانی قوم میں یہ خوبی بھی ہے کہ یہاں لوگ اپنے قائد کی پیروی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائٹمز لورالائی میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں یہ بھی کوئی ایسی قابل یقین حقیقت نہیں کہ بے موسمی حالات میں شجر کاری ناممکن ہویا سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو پائے ،ایسے عوامل اور وسائل دستیاب ہیں جن کی بدولت پوری کی پوری نرسری کوہی ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان کے مقصد کے حصول میں قدرت بہت مہربان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں