محکمہ زراعت توسیع لورالائی کے زہر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کیلئے محکمہ زراعت توسیع نے دن رات کام کرکے انکے خاتمے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ڈائریکٹر امان اللہ سالار زئی

بدھ 23 ستمبر 2020 19:04

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت توسیع لورالائی کے زہر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بتعاون ان سروس ٹریننگ اکیڈمی بلوچستان ،قامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں زمینداروں زراعت آفیسران فیلڈ اسٹاف و دیگر نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان سروس ٹریننگ اکیڈمی بلوچستان کے ڈائریکٹر امان اللہ سالار زئی اور انکی ٹیم نے کہا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کیلئے محکمہ زراعت توسیع نے دن رات کام کرکے انکے خاتمے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ہمارے فصلات کا سب سے بڑا دشمن ہے یہ فصلات کو منٹوں میں ختم کر دیتا ہے یہ اچانک ہمارے فصلات پر حملہ آور ہوتا ہے اور یہ دن رات کا انتظار بھی نہیں کرتا ہمیں اسکے لیئے ہمہ وقت چوکنا رہنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی آفیسران فیلڈ اسٹاف اور مقامی زمینداروں نے بھی مشکل وقت اور کم وسائل میں ٹڈی دل آپریشن میں ایمرجنسی ڈیوٹی دے کر اس قدرتی آفت سے نجات دلانے میں اہم کارکردگی دیکھائی انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف ادویات کا استعمال کے ساتھ ہمیں اسے بھگانے کیلئے دھواں ڈھول پھٹاخوں شور شرابے کا استعمال بھی مناسب کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹدی دل کے مکمل خاتمے کیلئے پورے علاقے کا مکمل سروے ضروری ہے تاکہ ہمیں پورے علاقے کا ڈیتا میسر ہو تاکہ اسی کے مطابق آپریشن کا آغاز ممکن ہو اور ہماری زرعی ٹیم و محکمہ نے ایسے ہی کیا جسمیں ہمیں کافی کامیابی ملی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ توسیع شاہ حسین نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف محکمہ کے جانب سے کیئے گئے اقدامات اور مکمل سروے اور پروگریس کے حوالے سے شرکاہ کو اگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفیسران اور دیگر آسٹاف نے مختصر وقت میں ٹڈی دل کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے اسکا مکمل خاتمہ کیا اور علاقے زمینداروں کو ایک بڑے نقصان سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا جسپر میں اپنے آفیسران سٹاف اور زمینداروں کا مشکور ہوں ڈپٹی ڈائریکٹر موسٰی خیل نے بھی اپنا رپورٹ پیش کیا اور اپنا تجربہ شرکاہ کے ساتھ شیئر کیا اس موقع پر محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کے آفیسران جنمیں زراعت توسیع واٹر مینجمنٹ پلانٹ پروٹیکشن سوائل فرٹیلیٹی کٹوی فارم ریسرچ کے آفیسران اور کنٹرول ٹیم کے اراکین محکمہ لائیو اسٹاک کے اسٹاف و آفیسران نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے ورکشاپ کے انعقاد پر محکمہ زراعت توسیع اور اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے تمام شرکاہ میں اسناد تقسیم کیئے گئے اور انکے اعزاز میں ظہرانے بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں