ں* لورالائی:پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام دکانداروں نے نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں

× نرخ نامہ صرف سرکار کے خاص بندوں کے لئے کارآمد باقی عوام دکانداروں کے من پسند ریٹ وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف،سستا بازار کو صرف ٖفروٹ بازار ہی کہا جا سکتا ہے ۔ اور اس میں فروخت ہونے والا فروٹ بھی بازار سے مہنگا ملنے لگا

بدھ 15 مئی 2019 21:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) لورالائی میں لگایا جانے والا سستا بازار کو صرف ٖفروٹ بازار ہی کہا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس میں فروخت ہونے والا فروٹ بھی بازار سے مہنگا مل رہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام دکانداروں نے نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں نرخ نامہ صرف سرکار کے خاص بندوں کے لئے کارآمد باقی عوام دکانداروں کے من پسند ریٹ وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں پرائس کنڑول کمیٹی اور تاجر تنظیموں کے نمائندے افر شاہی کو خوش کرنے اور فوٹو سیشن میں مصروف عمل ہیں عوام پہلے ہی لورالائی کے سستے بازار اور سرکاری نرخ نامے کو مسترد کر چکے ہیں رمضان شریف سے قبل تمام سبزیاں اور فروٹ کئی گناہ مہنگے فروخت ہو رہی ہیں جبکہ بڑا گوشت چھوٹا گوشت،مرغی کا گوشت صرف سرکاری اہلکاروں اور پرائس کمیٹی کے لئے نرخنامے کے ریٹ ہیںاور باقی عوام دکان میں لگے نرخنامے کے ریٹ سے مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں اگر انکی توجہ ریٹ کی طرف دلائی جائے تو وہ کہتے ہیں گوشت لینا ہے تو لیں ورنہ کہیں اور سے لے لیں رمضان شریف میںلورالائی کی عوام زخیرہ اندوزوں اور تاجروں کے رحم وکرم پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے حکام بالا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی لانے والوں کے خلاف شناخت اور تعلقات سے ہٹ کر کاروائی کی جائے نام نہاد تاجروں کے نمائندوں اور جعلی پرائس کنٹرول کمیٹی کو عوام مکمل طور پر مسترد کردیا ہے کیوں کہ انہیں صرف اور صرف لیڈر بننے اور اخبارات میں بیانات اور فوٹو چھاپنے کا شوق ہے اور جس مقام پر سستا بازار سجایا گیا ہے وہاں کے مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریڑھیوں کی وجہ سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ہم فی دکان 50 ہرار روپے کرایہ دے رہے ہیںاس سلسلے میں دکاندار انتظامیہ سے بھی شکایت کی ہے لیکن انتظامیہ نے اس بارے کوئی ایکشن نہیں لیا دوسری جانب لورالائی یوٹیلٹی اسٹوروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے اربوں روپے سبسڈی ملنے کے باوجود بھی لورالائی کے یوٹیلٹی اسٹوروں میں ابتک اشیاء خوردنوش فراہم نہیں کی گئیں ہیں اور عوام یوٹیلٹی اسٹوروں سے سستی اشیاء خریدنے سے قاصر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں