کار کی ٹکرسے ایک بچہ زخمی ،لورالائی پولیس نے ایکسیڈنٹ کرنے والی کار سے 159 بوتل شراب برآمد کر لی

پیر 15 جولائی 2019 22:50

لورالائی۔ 15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) لورالائی پولیس نے ایکسیڈنٹ کرنے والی کار سے 159 بوتل شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرکو لورالائی کوئٹہ روڈ پر تیز رفتارکار نے ٹکر مار کر بچے کو زخمی کردیااور ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ لورالائی پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا‘ تلاشی لینے پر کار سے 159 لیٹربوتل شراب برآمد کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش لورالائی پولیس کر رہی ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں