سلیکٹڈ وجابر حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے پی ڈی ایم تحریک آخری مراحل میں ہے ،مولانا فضل الرحمن

تبدیلی کے نام پر مسلط نااہل حکمرانوں نے لوٹ مار مچائی ہے ،ملکی معیشت تباہ کرکے ملک کے مستقبل کو تاریک کردیاہے،ظہرانے سے خطاب

جمعہ 15 جنوری 2021 23:36

سلیکٹڈ وجابر حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے پی ڈی ایم تحریک آخری مراحل میں ہے ،مولانا فضل الرحمن
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وجابر حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے پی ڈی ایم تحریک آخری مراحل میں ہے ،تبدیلی کے نام پر مسلط نااہل حکمرانوں نے لوٹ مار مچائی ہے ،ملکی معیشت تباہ کرکے ملک کے مستقبل کو تاریک کردیاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملک کو سلیکٹڈ حکمرانوں نے تباہ و برباد کر دیا ہے اور ملک اس وقت تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ہمیشہ تاریکی کی بعد روشنی آتی ہے ظالم اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی لوٹ ماری کا بازار گرم کررکھا ہے ان سلیکٹڈ جابر حکمرانوں کے خاتمے کے لئیے پی ڈی ایم کی تحریک آخری مراحل میں ہے انشاللہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی پاکستان کی عوام نے پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسوں میں بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ بھی سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نالاں ہیں باطل حکمرانوں کی نسبت جمعیت علماء اسلام کا ایک ایک کارکن محاذ اور میدان پر ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا قوم ملت اور امت کی آواز بن جائیں اللہ پاک اسلام اور پاکستان کی حفاظت فرمائے یہ بات انہوںنے حاجی اکبر ناصر کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں کہی اس موقع پر حاجی اکبر ناصر نے اپنے خاندان سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں