لورالائی ،مختلف مقامات پر بی ایف اے کی کارروائیاں ،12 خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد

اتوار 24 مارچ 2024 03:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) لائسنس کی عدم دستیابی اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار پر لورالائی کے مختلف مقامات پر بی ایف اے زونل ٹیم کی کاروائیاں 12 خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد۔

(جاری ہے)

انسپیکشن کے فوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی عبداللہ زہری بھی اتھارٹی حکام کے ہمراہ تھیایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ملک شاپس ، 3 گوشت کی دکانوں ، 2 سوئیٹس شاپس 1 مصالحہ شاپ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 1 جنرل اسٹور سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا دوران معائنہ پانچ دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں