پیٹرلیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں ،مولانا عطا ء اللہ شاہ ایڈوکیٹ

عمران خان عوام کو زندہ مارنے کی ناکام کوشش کرکے ائی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں،سینئر رہنما جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:48

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) جے یو آئی کے سینئر رہنماء مولانا عطا ء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرلیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں عمران خان عوام کو زندہ مارنے کی ناکام کوشش کرکے ائی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چاول سمیت دیگر اشیاء ضرورئیہ کی قیمتوں میں بھی یک دم اضافہ سے عوام سکتے میں ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی گیس بھی ہر ہفتے مہنگی کی جارہی ہے عوام باہر نکلیں اور پی ڈی ایم کے قیادت کا ساتھ دیں ہم اس نااہل حکومت کا جلد دھڑن تختہ کر دینگے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ہی اس حکومت سے نجات کیلئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے کی صورت میں آج ملک اقتصادی سیاسی اور سماجی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جمہوریت یرغمال ہے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹییمپ بنا دیا گیا ہے ملک میں قانون سازی زیرو ہے تمام تر قوانین کو صدرارتی آرڈینیس کے زریعے نافذ کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں ہے تنکے کے سائے یہ جعلی حکومت قائم ہے الیکشن کمیشن کو نادرہ کے ماتحت کرنا ایک ائینی ادارے کا مذاق اور اسکی مسلمہ حیثیت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ای وی ایم کے قانون اور میڈیا ڈویلپمنٹ سمیت دیگر قوانین کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس کرنے کی کوشش عمران خان کے آمرانہ زہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی ایشو کو اسمبلی میں زیر بحث نہیں لایا جارہا تمام بلز کو بلڈوزر کرکے پاس کرنا پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمہ کیئے بغیر ملک مسائل سے نہیں نکل سکتا ہم موجودہ ناجائز جعلی اور غیر ائینی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے 2018 کے فراڈ الیکشن کو ہمنے پہلے دن سے مسترد کردیا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چل رہی الیکشن کیلئے حالات ساز گار بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں الیکشن میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو زیادہ ترجیح دینگے ملک میں مہنگائی نے سوسالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے عمران خان اپوزیشن میں کہا کرتے تھے کہ جب ملک میں ڈالر پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس مہنگی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے لیکن آج ڈالر کی اونچی آڑان اور ظالم مہنگائی کا سو سالا ریکارڈ ٹھوٹ چکا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے اسکی دنیا میں بالدستی کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے پاکستان کو بحیثیت ریاست افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیئے ہم اشاروں کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ ہوش وہواس میں ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں