اگلے سال درخت لگا نے میں مزید اضافہ کریں گے ،محمداخلاص حمزہ زئی

جو درخت لگا رہے یہ درخت ہر موسم میں لگ سکتے ہے اس میں لورالائی کے تمام باشعور عوام بھرپور کردار ادا کریں ، کمشنر ژوب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:24

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) لورالائی میں درخت لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے جانب اہم قدم ایک ہزار درخت ایک دن میں لگانے کا ہدف جو لورالائی کے لوگوں ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس حوالے سے کمشنر ژوب ڈویژن مشاہداللہ خان بلوچستان ریزڈینشل کالج لورالائی کے پرنسپل شمس الدین مردان زئی اسسٹنٹ کمشنر بوری عبدالناصر اتمان خیل ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیرمسیح سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی اور سبزہ زار فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی اشر کمیٹی کے سیالمن خپلواک ممبرسید محمد ناصر روزی خان علیزئی ،عبدالرحمن مندوخیل دائود خان سلمان خیل محمد انور ترہ کئی نوروز خان کدیزئی،قیصر خان حمزہ زئی، صحافیوں سماجی کارکنوں،جنگلات آفیسر وزیرخان ترین،بی آر ایس پی کیڈی پی ایم قطب خان مندوخیل،آر ٹی سی ایم کے عبدالباری کاکڑ،آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر شراف الدین مردان زئی نے شرکت کی اس ریکارڈ بنانے میں ہمارے ساتھ بی آر سی ،جناح سکول،ایم کیو خان سکول،نوارنی سکول المقیم سکول، زاویہ سکول کے طلباء نے شرکت کی اور ایک عالمی ریکارڈ بنایا جس پر ہم ان سب کے مشکور ہے اس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاھوانی نے اہم کردار ادا کیا،محمداخلاص حمزہ زئی نے کہا کہ اگلے سال درخت لگا نے میں مزید اضافہ کریں گے جو درخت لگا رہے یہ درخت ہر موسم میں لگ سکتے ہے اس میں لورالائی کے تمام باشعور عوام بھرپور کردار ادا کریں محمد اخلاص خان حمزہ زئی سید محمد ناصر،روزی خان علیزئی، نے لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد بی آر سی کے پرنسپل شمس الدین مردان زئی،ایلمنٹری کالج کے پرنسپل،ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل گرلز کالج لورالائی کے پرنسپل صاحبہ کے طرف سے ٹرانسپورٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی کو سرسبز بنانے تک چھین سے نہیں بیٹھے گے اس میں لورالائی کے تمام نوجوانوں اور طلباء کواہم کردار ادا کرنا ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں