پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہے ،آباد تمام اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:56

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) 23 مارچ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج نذیر احمد کرد تھے، تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم ، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر اور دیگر ضلعی افیسران نے شرکت کی۔لورالائی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ، ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد اور ایس ایس پی محمد ظفر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہے، یہاں آباد تمام اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے،23 مارچ تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی. قرارداد پاکستان مختلف اقوام اور اکائیوں کے حقوق کے تعین اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قومی مقصد کے حصول کے لئے بحیثیت متحد قوم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ درپیش چیلنجر سے نمٹنے کے لئے بھی ہمیں ایک باشعور متحد اور ذمہ دار قوم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی۔عوام اپنی صفوں میں مکمل اتفاق اتحاد برقرار رکھیں اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے اور اس ملک کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں