K لورالائی انٹی نارکوٹکس فورس اور ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئی40 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کر دیا مکمل پوست کی فصل تلف ہونے تک یہ کاروائی جاری رہیگی

جمعرات 4 اپریل 2024 22:50

ھ*لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) لورالائی کی سب تحصیل میختر میں انٹی نارکوٹکس فورس کے بریگیڈئیر عدنان دانش،کرنل نوید ،ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم،اسٹنٹ کمشنر لورالائی بوہیر دشتی،تحصیلدار میختر اسداللہ خان شیرانی نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ سب تحصیل میختر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ابتک تقریبا40 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کر دی دکی اور میختر کے علاقوں میں ہر سال پوست کی فصل کاشت کی جاتی ہے یاد رہے پوست کی کاشت میں زیادہ کردار افغانستان کے لوگوں کا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے انٹی نارکوٹکس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پوست کی فصل تلف کرنے کے ساتھ ساتھ جس زمین پر پوست کی فصل کاشت کی گئی ہو اس زمین کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے اس طرح کوئی بھی اپنی زمین ٹھیکہ پر نہیں دیگا

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں