کمشنر لورالائی کازنگیوال روڈ پر جمع پانی کا اخراج نہ ہونے پر اظہار برہمی ،جلد نکالنے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 20:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژ ن بالاچ عزیز نے لورالائی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ا نہوں نے بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے زنگیوال روڈ پر جمع پانی کے اخراج نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے جلد نکالنے کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف انسپکٹر امان اللہ اتمان خیل نے کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز کو بارشوں کے دوران کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائیں انہوں نے کہاکہ ہزارہ محلہ میں تجاوزات کے خاتمے سے بہت فائدہ ہوا ہے اور اسی علاقے میں بارشوں کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی شہریوں کو بارش کے سے کوئی تکلیف پہنچا ہے انہوں نے بتایا کہ زنگیوال روڈ سول ہسپتال کے نزدیک روڈ پر جمع پانی کی وجہ نالے کے اوپر گھروں کی تعمیر ہے جس سے نکاسی آب کا راستہ بند ہو گیا اور یہ ایریا ضلع کونسل میں آ تا ہے اس کے باوجود میونسپل کمیٹی حالیہ بارشوں میں جمع شدہ پانی کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں نالیوں کی صفائی اور کوڑہ کرکٹ کو باہر نکالنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ بارشوں میں لورالائی میں ایک آ دھ واقعے کے علاوہ پورے ڈویڑن میں حالات معمول کے مطابق ہیں تاہم حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاریے ہیں اور کسی بھی متعلقہ محکمہ کی لاپر واہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہوں نے کچھ سرکاری محکموں کے ذمہ دار آ فسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ا علیٰ حکام کو خط بھی لکھا۔اور انھیں جلد اپنی سٹیشن پر موجود ہونے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔تاکہ بارشوں کے وقت عوام کی جان ومال کو محفوظ کیا جاسکے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں