میلسی ،پولیس کو مخبری کیو ں کی منشیات فروشوں نے نوجوان اغواء کرلیا

جاگیردار کے ڈیرے پر تشدد ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا

پیر 21 ستمبر 2020 18:55

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پولیس کو مخبری کیو ں کی منشیات فروشوں نے نوجوان اغواء کرلیا جاگیردار کے ڈیرے پر تشدد ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ سلطانہ آباد جلہ جیم روڈ کے رہائشی صفدر حسین نے خبرے آفس میں آکر بتایا کہ بلال عرف بلا بدنام منشیات فروش ہے اس کے بارے میں نے مخبری کی تھی پولیس نے اسے گرفتار کر کیمنشیات بھی برآمد کی تھی 17ستمبر کو میں اپنی بیوی کے ہمرا کالونی چوک میں موجود تھا کہ منشیات فروش بلال عرف بلا اپنح ساتھی وسیم وغیرہ کے ہمرا آگیا اور گن پوائنٹ پر مجھے اغوائ کرکے جاگیردار خالد قریشی کے ڈیرے پر لے گئے اور مجھے سوٹوں ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ نہ بنایا اور نقدی 7200روپے موبائل بھی چھین لیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر دربارہ پولیس کو بتانے کی جراٴْت کی تو جان سے ماردیں گے اس بارے پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع اور درخواست دی ہے مگر ایس ایچ او خقنواز کا کاروائی کرنے سے انکاری ہے جبکہ ملزم قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ نے آئی جی پنجاپ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں