ملاکنڈ، آ ل این ٹی ایس ٹیچرز ملاکنڈ کا اجلاس

بدھ 17 نومبر 2021 16:39

ملاکنڈ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2021ء) آ ل این ٹی ایس ٹیچرز ملاکنڈ کا اجلاس زیر صدارت مفتی آرزومند(اے ٹی صوبائی فنانس سیکرٹری اینٹسٹا) منعقد ہوا جس میں این ٹی ایس اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے متفقہ طور پر صوبائی صدر عبد الوکیل خان کی ٹرمینیشن کی مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

مطالبہ کیا کہ صوبائی صدر عبد الوکیل خان کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایڈہاک آساتذہ کی ریگولرائزیشن پر جلد از جلد عمل کیا جائے تاکہ آساتذہ میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہو اور آساتذہ یکسوئی کیساتھ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں