واپڈا کے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کریں ، حاجی محمد اقبال خان

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین پیسکو کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان نے کہاہے کہ واپڈا کے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کریں ۔ میڈیکل الائونس 15فی صد ملازمین کا حق ہے جو فیسیلیٹی نہیں لیتے موجودہ آرڈر صحیح نہیں ہے۔ ملازمین کے اس حق کیلئے جہاں بھی مجھے جانا پڑا جائینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں درگئی میں واپڈا پیسکو ملازمین کے منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت ڈویژنل چیئرمین جاوید خان کررہے تھے جبکہ سٹیج کے فرائض محمد طارق عظیم نے ادا کئے۔ مقررین میں سے حاجی محمد اقبال خان کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری نورالامین خان، صوبائی وائس چیئرمین محمد حسین خان، صوبائی سینئر وائس چیئرمین نصر اللہ خان، فنانس سیکرٹری ناصر خان، سعید خان ،صوبائی رہنماء محمد طارق خان ،زونل چیئرمین عمرعلی خان،رفیع اللہ خان، شیرمحمد خان، عبدالودود خان، ملک نورزاد خان، شاہ حسین خان، حیات محمد خان، ارشاد خان، خان محمد، ظاہر سید خان، اعجاز خان، طاہرخان ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملازمین نے صوبائی چیئرمین کو سٹاف کی کمی اور کام کی بہت زیادہ دبائو سے ایکسیڈنٹوں کے واقعات سے ان کو آگاہ کیا،15فی صد میڈیکل الائونس کی فوری ادائیگی اور درگئی دویژن کو شامل کرنے،گاڑیوں کی فراہمی، معیاری ٹی اینڈ پی ، آف ڈے ویجز اور ٹی اے بلز کی بروقت ادائیگی، لائین مینوں میں سے ایل ایم ٹو سٹپ کے خاتمے اور ڈینجر الائونس کو 10ہزار کرنے، گریڈ سٹیشن ملازمین، ڈرائیورز کو ڈینجر الائونس جبکہ کلریکل سٹاف کیلئے کلیریکل الائونس ،میٹر ریڈرز کیلئے سکیل بڑھانے سمیت تمام ملازمین کیلئے بنیادی سروس سٹرکچر جیسے مطالبات کا مطالبہ کیا۔

صوبائی چیئرمین نے میڈیکل الائونس سمیت تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کی اور آپس میں اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے محکمے کی بھلائی اور عوام کے ساتھ دوستانہ اور باعزت رویہ رکھنے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں