ہمارا نصب العین رضائے الٰہی کا حصول ہے، جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:40

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) جمعیت طلبہ عربیہ کا نصب العین قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی اور بندگان الٰہی کی زندگی کی تعمیر کرتے ہوئے رضائے الٰہی کا حصول ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ اسلام کے منتظم عابد محمود دیروی ، منتظم حلقہ سخاکوٹ فیصل حیات اور لطیف الله قاسمی سمیت دیگر ذمہ داران نے پریس کلب آفس میں 47ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان اپنا 47ویں یوم تاسیس 10محرم الحرام 1441ھ کو منارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیت طلبہ عربیہ مہمات چلارہی ہے جیسا کہ دینی مدارس کو مساوی حقوق دینے کا مہم ، ملک گیر توسیع دعوت مہم ، انسداد فحاشی و عریانی مہم ، اتحاد اُمت مہم ، تحفظ نظریہ پاکستان ، تحفظ دینی مدارس و سالمیت پاکستان جیسی مہمات چلارہے ہیں ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں