مالاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات کی لعنت سے پاک صاف کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ، ڈی سی مالاکنڈ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:01

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ مالاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ نشئی افراد کے صحیح معنوں میں علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ صحت مند ہوکر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔

یہ ہدایات انھوں نے موضع تھانہ میں نشئی افراد کی بحالی سنٹر کے دورے کے دوران دیں جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیرکے علاوہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملاکنڈ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نشئی افراد کی بحالی سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مالاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات کی لعنت سے پاک صاف کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ لیویز فورس بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاسکے اور ڈرگزکے کاروبارمیں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر علاج نشئی افراد سے کہا کہ وہ عہد کریں کہ آئندہ کیلئے نشے سے توبہ کرکے صحت مند زندگی گزاریں گے اور دوبارہ کبھی بھی نشہ نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں