ملاکنڈ ، سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے داخلے اور لوگوں کے رش پر پابندی ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 مئی 2020 21:12

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ہدایات کی روشنی میں عید الفطر کے موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے داخلے اور لوگوں کے رش پر پابندی ہے اسلئے عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور بازاروں میں رش نہ بنائیں تاکہ موذی وائرس کے روک تھام میں مدد مل سکے ۔

عوام کی قیمتی جانیں محفوظ ہونگے تو خوشیاں پھر بھی منائی جاسکتی ہیں ۔ ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کے بغیر گھومنا پھرنا اور بھیڑ میں جانا خطرے کی علامت بن سکتی ہے اس لئے اسلئے ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی ہدایات پر عمل کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زر اباد چیک پوسٹ سخاکوٹ پر سیاحوں کے امد کے روکنے کے لئے کئے گئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لینے ، سخاکوٹ و درگئی بازار کے اچانک دورے اور لیویز اہلکاروں میں ماسک اور سینی ٹائزر کے تقسیم کے موقع پرہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب الله خان اور پوسٹ کمانڈر سخاکوٹ غفور خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز کے جوانوں نے عید کے پُر مسرت موقع پر بھی اپنی ڈیوٹی با احسن طریقے سے نبھائی ہے جو کہ ان کے ذمہ داریوں میں شامل ہیں لیکن اس کیساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی از حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زر اباد چیک پوسٹ سخاکوٹ پر باہر کے اضلاع سے انے والے سیاحوں کو ضروری ہدایات سمجھا کر واپس بھیجے جارہے ہیں کیونکہ حکومت اور کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں لوگوں کے غیر ضروری داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جس پر عمل در امدکرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات اور حفاظتی ہدایات پر حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرکے محب وطن اور ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں