مانانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹوار میں گورنمنٹ پرائمری سکول، منگل سنگھ والہ کو انصاف آفٹر نون (ایلیمنٹری) سکول کا درجہ ملنے پر باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی بدھ 22 ستمبر 2021 10:55

مانانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹوار میں گورنمنٹ پرائمری سکول، منگل سنگھ والہ کو انصاف آفٹر نون (ایلیمنٹری) سکول کا درجہ ملنے پر باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا
مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) مانانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹوار میں گورنمنٹ پرائمری سکول، منگل سنگھ والہ کو انصاف آفٹر نون (ایلیمنٹری) سکول کا درجہ ملنے پر باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر جس کہ نتیجے میں گاؤں اور اس کے ملحقہ علاقوں کے بچوں کو گھر میں تعلیم دینے کا ایک اور خواب پایہ تکمیل تک پہنچا۔
اہل علاقہ اور والدین میں آگاہی کے سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ و سکول کونسل ارکان نے  شرکت کی۔


اس موقع پر شرکاء نے اپنے خطاب میں چیئرمین ٹیوٹا رانا علی سلمان کی گاؤں کے بچوں کے لیے اس خصوصی شفقت پر شکریہ ادا کیا انہوں اہل دیہہ کو 1922 کے بعد ایلمینٹری درجہ دلوایا علاوہ ازیں علاقہ مکینوں نے محکمہ تعلیم کے سربراہ رانا محمد اشرف، ڈی ای او ایلمینٹری (مردانہ)،  ضلع شیخوپورہ کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے محکمانہ رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

(جاری ہے)


اس تقریب میں اہل علاقہ کے علاوہ اسد الرحمن بھٹی صاحب، اے ای او مرکز کرپال سنگھ (مردانہ)، رانا عدنان مصطفی صاحب (جنرل سیکرٹری PEA ضلع شیخوپورہ)، ملک ظہیر محی الدین صاحب (سرپرست اعلی ٹیچر یونین مانانوالہ) اور خالد صابر صاحب (جنرل سیکرٹری PTU عباسی، ضلع شیخوپورہ) نے بھی شرکت کی۔
تمام معزز مہمانوں نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اور سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا اس سکول میں داخلہ اور سہولیات کی فراہمی میں گاؤں کے لوگ ہمہ وقت تیار ہیں۔


علاوہ ازیں شرکاء اور مہمانوں نے بچوں میں کتابیں تقسیم کر کہ سکول میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔
سکول کے اول مدرس نیاز محمد صاحب نے تمام شرکاء اور مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور اہل علاقہ کو یقین دلایا بچوں کے معیار تعلیم، سہولیات اور بہتری پر کسی قسم کا سجھوتہ نہیں کیا جائے گا لوگ ان پر اعتماد کریں وہ لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات سے کیا گیا

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں