مانانوالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعرات 8 فروری 2024 19:57

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) مانانوالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی گاؤں لاگر رات کے وقت نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے مزکورہ گاوں کے رہاشی نوجوان شاہد علی ولد امانت علی کے دروازے پر دستک دی تو بدقسمت نوجوان چار معصوم بچوں کا باپ دروازے پر دیکھنے آیا کون ہے تو ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ایس ایچ او مانانوالہ شہزاد نواز جھمٹ اور ایس ڈی پی او سرکل صفدر آباد آغا محمود خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مختلف شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کارروائی شروع کردی ہی=

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں